ابنا: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امريکي جنگي ہيلي کاپٹروں نے يہ حملہ صوبہ پکتيا کےشہر گردي چيري کے علاقے سوري خيل ميں کيا جس ميں ايک رہائشي مکان کو نشانہ بنايا گيا-صوبہ پکتيا کے گورنرہاؤس کے ترجمان روح اللہ سمون نے اس حملے کي تصديق کرتے ہوئے بتايا ہے کہ مذکورہ حملے ميں ايک مرد،تين خواتين اور چار بچے جاں بحق ہوئے ہيں - مذکورہ ترجمان نے بتايا کہ صوبہ پکتيا کے گورنر نے واقعے کي تحقيقات کے لئے ايک ٹيم جائے واقعہ کے لئے روانہ کردي ہے -دوسري طرف افغانستان کے مختلف علاقوں ميں الگ الگ واقعات ميں نيٹو کے چار فوجي ہلاک ہوگئے ہيں افغانستان ميں متعين غيرملکي افواج کے دفتر نے اتوار کو اپنے ايک بيان ميں کہا کہ نيٹو کے يہ چارو فوجي جنوبي افغانستان ميں مارے گئے ہيں تاہم نيٹو فوج کے دفتر کے بيان ميں اس بات کي طرف کوئي اشارہ نہيں کيا گيا ہے کہ يہ ہلاکتيں کس مقام پر ہوئيں اور مرنےوالے فوجيوں کا تعلق کن ملکوں سے تھا البتہ جنوبي افغانستان ميں زيادہ تر امريکا برطانيہ اور آسٹريليا کے فوجي تعينات ہيں-دريں اثناہ برطانوي وزارت جنگ نے بھي بتايا ہے کہ نہر سراج نامي علاقے ميں سڑک کے کنارے نصب ايک بم دھماکے ميں ايک برطانوي فوجي ہلاک ہوگيا ہے-
.......
/169